مقبوضہ بیت المقدس،26ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)قابض اسرائیلی پولیس نے متعدد یہودی آبادکاروں کو اپنی حفاظت تلے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دے دی۔ مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی نمازیوں نے یہودی آبادکاروں کو مسجد کے مرکزی دروازے سے اندر لائے جانے پر نعرے لگائے۔ آبادکاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں اس طرح کی حرکات ایک عام معمول کی بات بن چکی ہے۔ جبکہ بیت المقدس کے کئی مسلم رہائشیوں کے مسجد اقصیٰ داخلے پر اسرآئیل کی جانب سے پابندی لگائی جا چکی ہے۔